• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

طالبان کی پیش قدمی جاری، افغانستان کے صدر نے بڑا اعلان کردیا

Jul 8, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت طالبان کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں خونریزی اورتباہی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔امریکہ نے انخلا کا پروگرام بنایا توکہا پاکستان اورطالبان اپنافیصلہ لیں، خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اوران کے پشت پناہوں کی ہے۔ ہم عزت سےرہتےہیں یہ عزت اورآبرو دکھانےکا وقت ہے۔