کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں امریکی سفارتخانے کے افغانستان میں موجود تمام غیر ملکی مشن کی جانب سے بیان جاری کر دیا ، بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی پر تشدد کارروائیاں پر امن سیاسی حل اور عوام کیلئے نقصان دہ ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغانستان میں جاری تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ، طالبان افغانستان میں جاری تشدد کا سلسلہ فوری روکیں ، طالبان کی پر تشدد کارروائیاں ان کے پر امن حل کے حامی ہونے کے دعوے سے متصادم ہیں ،طالبان کی پر تشدد کارروائیاں دوحہ امن عمل کے بھی خلاف ہیں ۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین کے حقوق کچلنے کی معتبر اطلاعات ہیں ،طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں میڈیا آرگنائزیشنز بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ، افغان امن عمل میں پیشرفت فریقین کے مل کر کام کرنے سے ہی برقرار رہ سکتی ہے ۔
بیان میں کہا گی اکہ فریقین فوری طور پر تشدد روکیں ،مستقل ، جامع جنگ بندی پر متفق ہوں اور مکمل طور پر امن مذاکرات میں حصہ لیں ۔ طالبان اور تمام فریقین افغانستان کو دہشتگردوں کی مھفوظ پناہ گاہ بننے سے بچانے کو یقینی بنائیں ، طالبان عید الاضحی پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے اپنے عزم کا اظہار کریں ۔
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی پر امریکی سفارتخانے نے انتہائی اہم بیان جاری کر دیا
