سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن کی جانب سے افغانستان سے اپنا سفارتی عملہ بحفاظت نکالنے میں مدد دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
سویڈش وزیر داخلہ این لنڈے نے اپنے ہم منصب پاکستانی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابط کیا اور افغانستان میں بگڑتی صورت حال پرتفصیلی بات چیت کی۔
شاہ محمود قریشی نے سویڈش وزیر داخلہ کو بتایا کہ وہ یورپی رہنمائوں سے افغانستان میں پائے دارامن کے حوالے سے رابطے میں ہیں جبکہ پاکستان سے زیادہ اور کوئی ملک نہیں ہے جو افغانستان میں امن کا حقیقی خیرخواہ ہے۔
اس موقع پر سویڈش وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ افغانستان سے اپنا تمام سفارتی عملہ بحفاظت نکالنے پر حکومت پاکستان کی بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی افغانستان میں امن کے حوالے سے کوششوں کی بھی تعریف کی۔
افغانستان سے سفارتی عملہ نکالنے پر سویڈن کی حکومت پاکستان کی شکر گزار
