کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کیں کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مکینزم تیار کر کے دودھ کی قیمتوں کا تعین کریں ۔
سندھ ہائیکورت میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں دودھ کی تین سال قبل مقرر کی گئی قیمتیں ہی لاگو ہیں ، نظر ثانی کی ہدایات کی گئی ہے ، شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر 94 روپے ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے گراں فروشی کرنے والوں اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کرنےو الوں کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ، عدالت نے غیر معیاری اور مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے مگر عمل نہیں ہوتا۔