• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فرانس کے گرجا گھروں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات ، پوپ فرانسس کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Oct 6, 2021

پیرس(نمائندہ خصوصی)پوپ فرانسس نےفرانسیسی کیتھولک چرچ میں بچوں سے بدفعلی کے متعلق رپورٹ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ویٹیکن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نے اس اندوہناک سانحے سے گزرنے والے متاثرہ بچوں کی ہمت کو بھی لائق تحسین قرار دیا ہے۔پوپ فرانسس نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ فرانسیسی چرچ سفاک حقائق سامنے آنے کے بعد ان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے قائم کمیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں میں تین لاکھ سے زائد بچوں کو گرجا گھروں میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔