ویانا (نمائندہ خصوصئ)آسٹرین وزارت صحت کی جانب سے ایک آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ تمام کارکن ، مالکان اور کاروباری اداروں کے آپریٹرز جو کام کی جگہ پر اپنے ساتھیوں یا گاہکوں سے مل سکتے ہیں انہیں 15 اکتوبر سے 3G قاعدے کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہیں ویکسین ، صحت یاب یا منفی ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ پیش کیے گئے مسودے کے مطابق کام کی جگہ پر ملازمین کے پاس ہمیشہ ثبوت ہونا چاہیے۔ براہ راست کسٹمر رابطے کی صورت میں استثناءجیسے ریسٹورانوں یا کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ اگر دوسرے حفاظتی اقدامات سے انفیکشن کا خطرہ کم نہیں ہوتا ہے تو ماسک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔جو بھی 3G اصول کو نظر انداز کرے گا اسے بلا معاوضہ چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔
اب کورونا حفاظتی اقدامات پر سختی ہوگی فی الحال تھری جی کی ذمہ داری صرف چند علاقوں کے عملے پر لاگو ہوتی ہے جیسے ہسپتالوں یا ہیلتھ ریزورٹس میں۔ جو بھی 3G اصول کی تعمیل نہیں کرتا اسے آجر ادائیگی کے بغیر گھر بھیجا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کام سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق تاہم ابھی مزید مذاکرات ابھی جاری ہیں۔ وزیر وولف گینگ میک سٹائن اور علاقائی صحت کونسلوں کے درمیان شام کو ایک کانفرنس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مسودے میں یکم نومبر سے مختلف ایریاز کے لیے نئے قوانین بھی فراہم کیے گئے ہیں یعنی کیبل کاروں اور کوگ ریلوے تک رسائی کے لیے تھری جی کی ذمہ داری ہوگی۔
آسٹریا بھرمیں کام کی جگہ پر 3G اصول لازمی کرنے کا فیصلہ
