• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

Oct 13, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 750 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 643 روپے اضافے سے 99 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1763 ڈالر فی اونس ہے۔