• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا

Dec 11, 2021

جنیوا(نمائندہ خصوصی ) آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا،سکھ برادری نے آزاد خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ سے قبل دعا کی۔ووٹنگ جنیوا کے بی ایف ایس سینٹر میں دس بجے سے شام چار بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہے گی،اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کو شناختی کارڈ اور باقاعدہ تصدیق کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جارہی ہے۔سکھوں کی بڑی تعداد آزاد خالصتان کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے یورپ بھر سے جنیوا پہنچنا شروع ہوگئی۔اس موقع پر سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں شدید نعرے بازی کی ،سکھ آزاد خالصتان کا قانونی اور جمہوری طریقے سے ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔