بیت المقدس(نمائندہ خصوصی)فلسطین کے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اسی دوران فائرنگ کی گئی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ شمالی گاؤں بیتا میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں نوجوان کے سر پر گولی لگی تھی اور انہیں زخمی حالت میں نابلس میں واقع ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری جاں بحق
