• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران میں خوفناک حادثہ، 10 افراد جان سے گئے

Dec 26, 2021

تہران (نمائندہ خصوصی) جنوب مغربی ایران میں ایک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق حادثہ خرم شہر اور اہواز کو جوڑنے والی سڑک پر پیش آیا جہاں ایک بے قابو ٹرک منی بس سے ٹکرا گیا۔ بس میں مزدور سوار تھے۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث شاہراہ پر آنے والی تین کاریں بھی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے۔

ایران میں ایک حادثے کی وجہ سے دوسری گاڑیوں کے بھی حادثے کا شکار ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ رواں برس مارچ میں اسی طرح کے ایک حادثے میں آٹھ بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایران سڑک کے تحفظ کے حوالے سے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے، یہاں سالانہ 17 ہزار سے زائد لوگ سڑک حادثات میں جان گنواتے ہیں۔ اتنی ہلاکتوں کی بڑی وجہ غیر موثر ٹریفک قوانین، پرانی گاڑیاں اور تیز رفتار ریسکیو سروس نہ ہونا ہے۔