اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ آئی پی پیزکےپاس فرنس آئل کااسٹاک ضرورت سےکم ہے،موسم گرمامیں فرنس آئل کی قلت کاسامناکرناپڑا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حماد اظہر نےکہا کہ آئندہ چند روزمیں فرنس آئل کی کھپت 13ہزارمیٹرک ٹن یومیہ ہوجائےگی، مقامی ریفائنریزاس مقدارکاآدھافرنس آئل پیداکررہی ہیں، موسم سرماکیلئے2لاکھ ٹن فرنس آئل درآمدکیاگیا، ڈیمزمیں کم پانی کےباعث فرنس آئل والےپلانٹس چلائےگئے، موسم گرمامیں گزشتہ سال کی نسبت فرنس آئل کی کھپت 116فیصدزائدرہی۔
حماد اظہر نےمزید کہاکہ نومبر دسمبرمیں ایل این جی کارگوزآنےسےفرنس آئل پلانٹس نہیں چلائےگئے، نئی ریفائنری پالیسی کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔