• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئے سال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

Jan 2, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی)سال کے پہلے ہی دن سونا مہنگا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں دو روز کے دوران قیمت 27 ڈالر بڑھ گئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونا 85 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 25 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 10 ڈالر اضافے سے 1830 ڈالر ہوگئے۔ دو روز کے دوران انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.13 ڈالر اضافے سے 23.40 ڈالر پر آگئے۔