• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ نے بھی افغانستان کیلئے بھاری مالی امدادی کا اعلان کر دیا

Jan 12, 2022

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے بھی افغانستان کیلئے بھاری مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔ واشنگٹن کی جانب سے کابل کیلئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کیلئے 5 ارب ڈالرز کی ہنگامی امداد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکہ نے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا ۔ ترجمان سلامتی کونسل کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے امداد غیر سرکاری تنظیموں کو دی جائے گی ۔اقوام متحدہ کی امداد کے شعبہ ( یو این ایڈ) کے چیف مارٹن گریفتھس نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہو گیا ہے ، وہاں مکمل طور پر انسانی تباہی آنے والی ہے ، دنیا افغانیوں کے لئے اپنے دروازے بند نہ کرے ۔

چیف یو این ایڈ کے مطابق افغانستان میں فوری امداد نہ کی گئی تو 10 لاکھ بچے بھوک سے متاثر ہونگے ۔ غذائی قلت ، بیماریوں اور موت کو روکنے کیلئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔40 سال سے مصیبتوں کا شکار افغانیوں کا مستقبل ڈوب چکا ہے ، رواں برس 47 لاکھ افراد اور 11 لاکھ چھوٹے بچے غذائی قلت کا شکار ہوں گے ۔