• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹائم ٹریولر نے کل سے امریکہ اور شمالی کوریا میں جنگ چھڑ جانے کی پیشگوئی کردی

Mar 22, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وقت میں آگے یا پیچھے کی طرف سفر (ٹائم ٹریولنگ) ممکن ہے یا نہیں؟ تاحال اس پر ہی بحث ہو رہی ہے اور کوئی بھی اس کا حتمی جواب نہیں جانتا، مگر اس کے باوجود کچھ لوگ ایسے ہی جو ٹائم ٹریول کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور مستقبل میں کیے گئے اس سفر کے ذریعے مستقبل کے متعلق کچھ پیش گوئیاں بھی کرتے ہیں۔ایسے ہی ایک ٹائم ٹریولر نے یہ حیران کن پیش گوئی بھی کر رکھی ہے کہ 22مارچ 2022ءکو امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ چھڑ جائے گی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں یہ ٹائم ٹریولر دعویٰ کرتا ہے کہ 22مارچ کو امریکہ اور شمالی کوریاکی جنگ چھڑنے کے بعد 19اپریل کو کورونا وائرس کی نئی قسم دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی جو پہلی اقسام کی نسبت 5گنا زیادہ تباہ کن ہو گی۔ اس نئی قسم کا نام ’اومیگا‘ (Omega)ہو گا۔ 24مئی کو امریکہ کا خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا ایک اور نیا ستارہ دریافت کر لے گا۔ اس سیارے کا نام ’کے ایل ای ٹی۔ 33‘ ہو گا۔اس سیارے کے متعلق حیران کن بات یہ ہو گی کہ اس پر پہلے سے زندگی موجود ہو گی۔

ویڈیو میں مزید پیش گوئیاں کرتے ہوئے یہ ٹائم ٹریولر بتاتا ہے کہ 28جون کو جارجیا اور ساﺅتھ کیرولائنا میں پانچواں خطرناک ترین سمندری طوفان ٹکرائے گا۔ 13جولائی کو بہت معروف گلوکاروں میں سے ایک اپنی موت کا ڈرامہ رچائے گا۔ 23جولائی کو تاریخ کا طاقتور ترین زلزلہ لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں تباہی پھیلائے گا۔ 3اگست کو غوطہ خور بحر اوقیانوس میں ایک زیرآب شہر دریافت کریں گے۔

ویڈیو میں ٹائم ٹریولر بتاتا ہے کہ یکم ستمبر کو ’4ویسٹا‘ نامی شہاب ثاقب زمین کے اس قدر قریب سے گزرے گا کہ چین کے ساحلی علاقے کو لگ بھگ چھو جائے گا۔ 26ستمبر کو ایک اور وباءکی وجہ سے تمام سکول بند کر دیئے جائیں گے اور یہ وباءکورونا وائرس کی وباءسے زیادہ خطرناک ہو گی۔ 14اکتوبر کو خلائی مخلوق زمین پر آئے گی اور ان کے کچھ لوگ ہم انسانوں سے گفتگو کریں گے اور ان کے کچھ لوگ ہم انسانوں پر حملہ آور بھی ہوں گے۔