نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر بوچا میں شہریوں کا قتل عام کروانے پر امریکہ روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلوانے کا ارادہ رکھتا ہے.
دی ہل کے مطابق امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے بخارسٹ میں رومانیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ یوکرین، یورپی ممالک اور اقوام متحدہ میں دیگر ممالک کے ساتھ قریبی رابطوں میں ہے، اور ہم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی معطلی کا مطالبہ کرنے جا رہے ہیں.
تھامس گرین فیلڈ نے انسانی حقوق کی کونسل میں روس کی شرکت کو ایک “تماشہ” قرار دیا. انہوں نے کہا کہ اس سے کونسل اور اقوام متحدہ کی ساکھ کو ٹھیس پہنچی ہے. اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی روس کی ممبر شپ کو معطل کرے.
امریکہ روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم سے نکلوانے کے لیے کوشاں
