نئی دہلی (ویب ڈیسک) عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان سمیت بھارت میں بھی تہلکہ مچا ہوا ہے اور گزشتہ روز ہونے والا پورا اجلاس بھارتی میڈیا نے لائیو کور کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایسے میں بھارت کی مایہ ناز خاتون صحافی برکھا دت نے بھی پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔صحافی برکھا دت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس کیے۔اُنہوں نے گزشتہ روز یعنی 9 اپریل 2022 کو ویڈیو سٹریمنگ ایپ نیٹ فلکس سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیٹ فلکس کو شکست دے دی۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔
پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔
بھارتی صحافی برکھا دت کا عمران خان کی برطرفی پر دلچسپ تبصرہ
