نیویارک (نمائندہ خصوصی) نیویارک سب وے ٹرین اسٹیشن میں گزشتہ روز پیش آئے فائرنگ کے واقعہ میں پولیس حکام و دیگر تحقیقاتی اداروں کو فرینک جیمز نامی ایک شخص کی تلاش ہے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ اس نے فلاڈیلفیا سے ایک وین کرائے پر لی تھی جس کی چابیاں انہیں جائے وقوعہ سے ملی ہیں.
فرینک جیمز، جنہیں حکام نے تفتیش میں ابھی تک مشتبہ نہیں بلکہ “دلچسپی رکھنے والا شخص” قرار دیا ہے،اس کے فلاڈیلفیا اور وسکونسن کے ایڈریس پائے گئے ہیں. اس کی جانب سے کرائے پر لی گئی مذکورہ وین گزشتہ روز کنگز ہائی وے بروکلین سے مل گئی ہے.
نیویارک پولیس کے چیف آف ڈیٹیکٹیو جیمز ایسگ نے میڈیا کو بتایا کہ “انہیں یو-ہال وین کی چابیاں شوٹنگ کے قریب سب وے سے ملی ہیں. ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ مسٹر جیمز کا میٹرو واقعہ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں. یہ ابھی زیر تفتیش ہے”.
بروکلین، نیویارک کی 36 ویں سٹریٹ اور 4 ایونیو کے سب وے ٹرین اسٹیشن میں ایک شخص کی جانب سے گزشتہ روز کی جانے والی فائرنگ سے 10 افراد گولیاں لگنے سے زخمی و دیگر کئی متاثر ہوئے تھے. پولیس حکام نے گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے.
نیویارک سب وے فائرنگ واقعہ،پولیس کو کرائے پر وین لینے والے شخص کی تلاش
