• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکول ٹیچر کی کم سن طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، بچی حاملہ ہوئی تو ایسا کام کردیا کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں

Mar 3, 2020

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک سکول ٹیچر نے کم سن طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور پھر حاملہ ہونے پر اسے اسقاط حمل پر مجبور کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں واقع ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ ملزم راشدانور خان اس گاﺅں کے سرکاری سکول میں ٹیچر ہے جہاں اس نے 13سالہ بچی کو اپنی ہوس کی بھینٹ چڑھایا۔

اس کی جنسی زیادتی کے نتیجے میں بچی حاملہ ہو گئی جس پر ملزم نے اپنے ایک اسسٹنٹ کی مدد سے بچی کو ایک نجی ہسپتال لیجا کر اسقاط حمل کروا دیا۔ ملزم راشد خان تاحال مفرور ہے تاہم پولیس نے اس کے اسسٹنٹ سکھ لال کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ بچی 7ویں جماعت کی طالبہ تھی اور دو ماہ قبل اس کے ساتھ زیادتی سکول میں ہی کی گئی۔ ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار ڈالے گا جس کی وجہ سے بچی ڈر کے مارے خاموش رہی۔ تاہم اسقاط حمل کے بعد بچی کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کے ماں باپ کو پتا چل گیا اور انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا۔واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد ملزم کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غفلت برتنے کے جرم میں سکول کا ہیڈماسٹر، دوسرے دو ٹیچرز اور ایک چپڑاسی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔