• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اقوام متحدہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں متنازع شہریت قانون کے خلاف درخواست دائر کردی

Mar 4, 2020

ویانا(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنرنے بھارتی سپریم کورٹ میں متنازع شہریت قانون کے خلاف درخواست دائر کردی ۔اس درخواست کے دائر ہونے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس اقدام کو بھارتی پارلیمنٹ کے خودمختار حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ بھارتی وزرارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت اس معاملے پر واضح ہے کہ سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ آئینی طور پر درست ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہماری مستحکم، پائیدار پوزیشن کو سپریم کورٹ درست ثابت کرے گی۔