برلن (نمائندہ خصوصی) جرمن چانسلر کے ذاتی معالج میں کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آنے پر اینجلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئی ہیں ، ان کے ترجمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ترجمان نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمن چانسلر کو اس ڈاکٹر کا کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ کردیا گیا ہے جس نے انہیں ویکسین دی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ اینجلا مرکل کو جمعہ کے روز نمونیا سے بچاﺅ کی ویکسین دی گئی تھی ، اتوار کے روز انہیں بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے انہیں ویکسین دی تھی اس میں کرونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اینجلا مرکل نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، آئندہ چند روز میں ان کے ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اینجلا مرکل کا کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لے لیا گیا ہے جس کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جرمن چانسلر اپنے گھر میں قرنطینہ میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیتی رہیں گی ۔