• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شیفیلڈ کراؤن کورٹ کے فیصلے کے مطابق لارڈ نذیر احمد پر جنسی الزامات کا کیس ختم ہوگیا

Mar 10, 2021

لندن (عارف چودھری)شیفیلڈ کراؤن کورٹ کے فیصلے کے مطابق لارڈ نذیر احمد پر جنسی الزامات کا کیس ختم ہوگیا۔ لارڈ نذیر احمد اور ان کے بھائیوں پر قریبی رشتہ دار بہن بھائی نے جنسی حملے کے الزامات لگائے تھے۔
لندن سے عمران خان کیوسی وکیل ڈیفنس ٹیم کے مطابق استغاثہ، لارڈ احمد کے خلاف بروقت اہم شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

جبکہ جج جیریمی رچرڈسن نے کہا کہ سی پی ایس کی ”دانستہ ناکامی“ کے سبب مقدمہ ختم ہوا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ حیران ہوں 50 سال پرانے شواہد لارڈ نزیر احمد پر کیسے ظاہر کئے گئے۔

عدالت نے کہا کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس کے ”شرمناک“ اقدامات کے سبب کارروائی نہیں بڑھ سکتی۔

کیوسی وکیل ڈیفنس ٹیم نے کہا کہ کیس کی مناسب تحقیقات بھی نہیں کی گئی، دعویداروں کو ثبوت ضائع کرنے اور ”آلودہ“ کرنے کی اجازت دی گئی۔

درین اثنا لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ کینہ کی بنیاد پر کارروائی کے خلاف قانونی مشورہ حاصل کررہا ہوں۔