• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی ممتاز شخصیت حکومت پاکستان سے ایوارڈ یافتہ سوئ گیس پاکستان کے ایگزیگٹیو آفیسر بر طانیہ کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیت سردار امجد کے انکل اور سسر محمد عارف خان مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔

Mar 10, 2021

لندن (عارف چودھری) پاکستان کی ممتاز شخصیت سوئ گیس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت سردار امجد کے چا چا اور سسر محمد عارف خان مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے انکو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور خاندان کے افراد نے شرکت کی – سینئر صحافی بیورو چیف نوائے وقت گروپ بر طانیہ پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر -سابق مئیر اولڈھم کونسلر عتیق الرحمان – سینئر صحافی اسحاق چودھری -چودھری فیاض بشیر -کاروباری شخصیات راجہ شبیر کاکڑوی -راجہ امجد اقبال -وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین -پاک سرزمین پارٹی بر طانیہ کے صدر چودھری الطاف شاہد نے محمد عارف خان کی فیملی خصوصی طور پر سردار امجد سے تعزیت کر تے ھوئے دعا کی کہ رب العالمین مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سارے خاندان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین