• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلسطین کیلئے پاکستان میں ہونیوالے مظاہروں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، فلسطینی سفیر

May 20, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فلسطین کے سفیر عبدالرحیم فارا نے کہا کہ فلسطین کیلئے پاکستان میں ہونےو الے مظاہرے بہت حوصلہ افزا ہیں، ہم پاکستان میں ہونے والے مظاہروںک و انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فلسطینی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین کا مسئلہ فلسطین پر تقسیم شدہ موقف حوصلہ افزا نہیں ، یورپ کے عوام مظاہروں میں شرکت کر کے فلسطینی مقصد کی حمایت کرتے ہیں لیکن یورپ کا دائیاں بازو اسرائیلی موقف کو آگے بڑھا رہا ہے ۔