ڈاکٹر کی مارننگ واک پر روانگی، پیچھے سے مریضہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے چل بسی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائناکالوجسٹ صبح کی سیر پر چلی گئی اور ہسپتال میں نوعمر مریضہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر گئی۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مہاراشٹر کے شہر جالنا کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پیش آیا جہاں 26سالہ لڑکی کو زچگی کے لیے لایا گیا تھا۔بچے کی پیدائش کے بعد لڑکی کی حالت ناگفتہ بہ تھی اور اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ اس کے باوجود ڈاکٹر نے اسے ناتجربہ کار نرسز کے سپرد کر دیا اور خود مارننگ واک پر چلی گئی۔ ڈاکٹر کی اس مجرمانہ غفلت کے باعث مریضہ کی زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع ہو گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ نیہا لدھوریا نامی لڑکی کی موت زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے ہاں صحت مند لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی۔ خاتون ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر متوفی لڑکی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں