• Sat. Apr 20th, 2024

پاکستان اور بھارت کے 75 ویں جشن آزادی کے مواقع پر ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ نیویارک کو روشنیوں سے سجا دیا گیا

Aug 19, 2022

نیویارک(نمائندہ خصوصی)ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ نیویارک کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے 75 ویں یوم آزادی کے مواقع پر لائینگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ 14 اگست کو پاکستان اور 15 اگست کو بھارت کے قومی دن کے موقعوں پر دونوں ممالک کے پرچموں کے رنگوں کی مناسبت سے ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو روشنیوں سے منور گیا گیا تھا۔ یہ مناظر رات11بجے سے لے کر رات 3بجے کے دوران نظر آتے رہے۔ بہت سے لوگ ان مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

واضح رہے کہ ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کی انتظامیہ امریکہ اور بہت سے ممالک کے قومی دنوں اور تہواروں پر اظہار یکجہتی کے طور پر خصوصی روشنیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہر سال عید کے مواقع پر ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو سبز رنگ کے ساتھ مزین کیا جاتا ہے۔