بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے جنوب مغربی ریجن چونگ چنگ کی 34 کاؤنٹیز میں 66 دریا خشک ہونے کے بعد چین میں قومی سطح پر خشک سالی کی پہلی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق چین کے قومی محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بڑھتے درجہ حرارت کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، گزشتہ 30 روز سے لگاتار محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیے ہیں، تازہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ہیٹ ویو میں 26 اگست سے کمی آئے گی۔
سیچوان اور شنگھائی کے یانگٹزے ڈیلٹا میں مسلسل گرمی کے بعد قومی سطح پر خشک سالی کے حوالے سے ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ییلو الرٹ چین میں انتہا سے صرف دو درجے کم ہوتا ہے۔