• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ افغانستان سے انخلاء کے وقت 7 بلین ڈالر زکا فوجی سامان چھوڑ گیا تھا، رپورٹ میں اہم انکشاف

Aug 20, 2022

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کے دفتر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکہ گزشتہ سال افغانستان سے انخلاء کے وقت 7.12 بلین ڈالر زکا فوجی سازو سامان افغانستان میں چھوڑ آیا تھا. جبکہ ضائع کیے جانے والے ساز و سامان میں “فوجی طیارے، زمینی گاڑیاں، ہتھیار اور دیگر فوجی ٓلات شامل تھے. زیادہ تر چھوڑے جانے والے سامان کے بارے میں شبہ ہے کہ ان میں ٹیکٹیکل گراؤنڈ، مائن ریزسٹنٹ ایمبش پروٹیکٹڈ گاڑیاں شامل تھیں.
‘ نیوز میکس’ کے مطابق امریکی فوج نے تقریباً 316,260 چھوٹے ہتھیار چھوڑے ہیں. بشمول سنائپر رائفلیں، مشین گنیں اور گرینیڈ لانچر، جن کی مالیت 511.8 ملین ڈالرز تک ہے. رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یو ایس فوجی طیاروں میں 923.3 ملین ڈالر زاور ہوائی جہازوں کے گولہ بارود میں 294.6 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا. انخلاء کے وقت فوج نے مبینہ طور پر “کچھ” طیاروں کو ناکارہ اور ناقابل استعمال بنا دیا تھا. یہ رپورٹ امریکہ کے افغانستان سے اچانک انخلا ءکے تقریباً 1 سال بعد سامنے آئی ہے.