• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں جعلی پولیس تھانہ چلانے اور شہریوں سے رقم ہتھیانے والا گروہ کئی ماہ بعد پکڑا گیا

Aug 21, 2022

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 8ماہ تک جعلی پولیس سٹیشن چلانے اور سینکڑوں لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گروہ پکڑا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں نوسربازوں نے اصل مقامی پولیس افسر کے گھر سے بمشکل 500میٹر کے فاصلے پر جعلی پولیس سٹیشن قائم کیا اور آٹھ ماہ تک کامیابی سے اسے چلاتے رہے۔

یہ لوگ پولیس کی یونیفارمز اور بیجز پہنتے اور بندوقیں بھی اپنے پاس رکھتے تھے۔ وہ جعلی پولیس سٹیشن میں آنے والی لوگوں سے شکایات سنتے اور مقدمات درج کرتے اور اس کام کے عوض ان سے رقم وصول کرتے۔ کئی لوگوں کو انہوں نے پولیس میںملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بھی رقم اینٹھی۔

اس گروہ کا فراڈ اس وقت بے نقاب ہوا جب ایک اصلی پولیس افسر نے ان جعلی پولیس والوں کو محکمے کی طرف سے مختص کردہ جگہ کی بجائے ایک مقامی ورکشاپ میں بنی بندوقیں خریدتے دیکھا۔ ڈی سی سری واستو نامی ایک اصلی پولیس والے نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے اس گینگ کے 6اراکین کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے جن میں 2خواتین شامل ہیں۔ گینگ کا سرغنہ تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔